مولاناسےمعاملات طے ہیں،لانگ مارچ کی نوبت نہیں آئے، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh-rasheed
sheikh-rasheed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان سے معاملات طے ہیں لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئے گی، ہم نہیں چاہتے کہ مولویوں کو ڈینگی ہو، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

کراچی میں پاک این ایل سی ایکسپریس ٹرین کے افتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  ریلوے میں 80 لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوا ہے اور عمران خان کو کہا ہے اگلے الیکشن میں ایم ایل ون منصوبے کی اہمیت ہو گی، ایم ایل ون میں تاخیر کی وجوہات کو بہت جلد دور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 7اکتوبر کو دورہ چین پر جارہےہیں ، ایم ایل ون پر کراچی سےراولپنڈی کاسفر7 گھنٹے پر محیط ہوگا، ایم ایل ون سے ریلوے کی بہتری کا نیا دور شروع ہوگا اور این ایل سی کوبھی ایم ایل ون پر کام کرنے کاموقع دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے خسارہ کم کریں گے اور ایک لاکھ لوگوں کو ایم ایل ون میں نوکریاں ملیں گی، پاکستان کی 70فیصد آبادی سےریلوے لائن گزرتی ہے ، ہم مال گاڑیاں افغانستان کےبارڈر تک لے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے مسافر بڑھنے میں کسی کا کوئی کمال نہیں، آبادی ہی اتنی بڑھ گئی ہے لوگ ریلوےپرہی سفرکرتےہیں، ہم نے آج تک 15فریٹ ٹرینیں چلا چکے ہیں، پلوامہ حملے کے بعد پوچھا گیا ٹرینوں کی کیا پوزیشن ہے۔

 وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے کیونکہ سب طے ہے۔ پنڈی اسلام آباد میں بہت ڈینگی ہیں مولانا کو کاٹ لیں گے۔ مولانا لانگ مارچ کرنے نکلیں گے تو ڈینگی کا سامنا کرنا پڑے گا ، میں مولانا فضل الرحمان کو ڈینگی سے بچانا چاہتا ہوں،اندر کی بات یہ ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے کشمیر کے زبردست مؤقف پرقوم اور شہبازشریف ساتھ ہیں، تھوڑے دنوں میں بلاول بھی مسئلہ کشمیر پرعمران خان کےساتھ ہوگا اور دونوں لیڈران فضل الرحمان کوسمجھانے میں کامیاب ہوں گے۔

Related Posts