اسلام آباد: معروف ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کی وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے ساتھ مبینہ ویڈیوچیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ آئے روز نت نئے تنازعات کی زد میں رہتی ہیں ، حال ہی میں انہوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیدکے ساتھ ویڈیو کال کررہی ہیں ۔
حریم شاہ نےویڈیو کے حوالے سے لکھا کہ رات ان کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال پر بات ہوئی، شیخ رشید بڑے موڈ میں لگ رہے تھے وہ بہت شرارتی ہیں ،انہوں نے یہ بھی لکھا یہ شیخ رشید ویڈیوکال پرنازیباحرکتیں کرتے تھے ،ایسے ہوتے ہیں لیڈر؟۔
حریم شاہ سے منسوب اکاؤنٹ سے شیخ رشید کی جو ویڈیو ریلیز کی گئی ہے یہ 15 سیکنڈ کی ہے، ویڈیو میں اصل آواز کو چھپا کر گانا لگایا گیا ہے جس کے باعث یہ پتا نہیں لگ رہا کہ دونوں کے مابین کیا بات چیت ہوئی ہے، ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اس مختصر سی ویڈیو کال کو شیخ رشید نے منقطع کیا ہے۔
Railway Minister Sheikh Rasheed having video call with Tik Tok star Hareem Shah. pic.twitter.com/mhzaEw4yyN
— I Must Know (@IMustKnow2) December 25, 2019
انسٹاگرام پر ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایک ٹیلی فون کال کی ریکارڈنگ بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے شیخ رشید کو فون کیا تو وزیر ریلوے نے آگے سے کہا کہ وہ اپنی بھتیجی کے جنازے پر ہیں اس لیے ابھی بات نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے گلوکار ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی کو درست قرار دے دیا