شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے، وزیرریلوے شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیل میں ایک بچی کے موبائل سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں،شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ لاہور کی جیل میں ایک بچی سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے، موبائل فون میں بڑی اہم معلومات موجود ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے۔

کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ لاہور کی جیل میں ایک بچی سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے، موبائل فون میں بڑی اہم معلومات موجود ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے۔

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کیمپ آفس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معیشت سب سے بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے،عمران خان پانچ افراد کو این آر او دے دیں تو سب ٹھیک ہوجائےگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے اطلاعات تھیں کہ مولانا فضل الرحمان احتجاج نہ کرنے پر راضی تھے، 24 گھنٹوں میں کیا ہوا سمجھ نہیں آ رہا،  یہ لوگ ملک میں افراتفری سے گریز کریں پاکستان میں مہنگائی پر قابو اور معیشت کو صحیح ڈگر پر عمران خان لایا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں حالات اور معیشت بہتر ہو گی،  کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کو لوٹا اور نوچ کر کھایا جب کہ عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا، یقین ہے عمران خان سیاست دانوں کو ڈیل کرلیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اورآرمی چیف ایک ہی گاڑی کے 2 پہیے ہیں، راولپنڈی میں ڈینگی ہے مولانا نہ ہی آئیں تو اچھا ہے،  آج بلاول اور زرداری کی سیاست مختلف اور نواز شریف و شہباز شریف کی سیاست مختلف ہے۔

Related Posts