نوازشریف سےکوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف کی خصوصی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوازشریف سےکوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف کی خصوصی ملاقات
قائدحزب اختلاف اورن لیگ کے صدرشہبازشریف کی سابق وزیراعظم نوازشریف سےخصوصی ملاقات ہوئی ،اس موقع پرخواجہ آصف اوراحسن اقبال بھی موجودتھے۔

قائدحزب اختلاف اورن لیگ کے صدرشہبازشریف کی سابق وزیراعظم نوازشریف سےخصوصی ملاقات ہوئی ،اس موقع پرخواجہ آصف اوراحسن اقبال بھی موجودتھے۔

کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سےملاقات کادن جمعرات مقرر ہےاوران سےصرف اہلخانہ ہی ملاقات کرسکتے ہیں تاہم محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی اجازت کے بعدشہبازشریف کی نوازشریف سےن لیگی رہنماؤں کےہمراہ ملاقات ہوئی۔

 ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے اعلان کردہ دھرنے میں شرکت سمیت دیگر سیاسی امور پر مشاورت کی گئی اور شہباز شریف نےنوازشریف سےہدایات لیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت مخالف لانگ مارچ،شہبازشریف اورمولانافضل الرحمان کی ملاقات

نوازشریف نے دھرنے کے معاملے پر جلد بازی میں فیصلہ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم موڑ پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے۔

شہباز شریف نے نواز شریف کے بعد حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کی ہے ۔ملاقات کےدوران  شریف خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں۔

Related Posts