حکومت مخالف لانگ مارچ،شہبازشریف اورمولانافضل الرحمان کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت مخالف لانگ مارچ،شہبازشریف اورمولانافضل الرحمان کی ملاقات
لاہور:سربراہ جمعیت علمائے اسلام(ف) مولانا فضل الرحاکن کی مسلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف سےملاقات ہوئی جس میں اسلام آبادلاک ڈاؤن کےحوالےسےبات چیت کی گئی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:سربراہ جمعیت علمائے اسلام(ف) مولانا فضل الرحمان کی مسلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف سےملاقات ہوئی جس میں اسلام آبادلاک ڈاؤن کےحوالےسےبات چیت کی گئی۔

مولانافضل الرحمان  اسلام آبادلاک ڈاؤن کےحوالےسے اکرم درانی، مولانا امجد اور وفد کے دیگر ارکان کے ساتھ شہباز شریف سے ملاقات کرنے ان کی رہایش گاہ پہنچے۔

ملاقات میں راجہ ظفرالحق، احسن اقبال، مریم اورنگ زیب اور خرم دستگیر بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اسلام آباد لاک ڈاؤن کے حوالے سے بھی تفصیلی بات ہوئی۔

ملاقات میں حکومت کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی گفتگوکی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے خاتمے کے لیے دھرنا،مولانافضل الرحمان متحرک

علاوہ ازیں جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیراعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت مخالف جماعتوں کا متحد ہونا ضروری ہے، متحدہ اپوزیشن کو مولانا فضل الرحمن کی آواز کے ساتھ آواز میں ملانی چاہیے، ورنہ پہلے سے زیادہ کمزور ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اصولی طور پر دھرنے کی حمایت کی ہے تاہم عملی طور پر ساتھ دینے سے انکار کیا ہے، فضل الرحمان سے ملاقات میں دیکھتے ہیں کہ کیا فیصلہ ہوتا ہے۔

سابق اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کے دھرنے پر مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، جو فیصلہ بھی کریں گے سوچ سمجھ کر کریں گے۔

یاد رہے کہ گیارہ ستمبر کو جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ مولانا صاحب کے دھرنے میں ہماری مورل سپورٹ ہوگی لیکن خود شریک نہیں ہوں گے۔

مزیدپڑھیں: پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمٰن کے اسلام آباد لاک ڈاؤن میں شریک نہیں ہوگی، بلاول بھٹو نے اعلان کردیا

Related Posts