سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کو شناختی کارڈ کی چپ سے تلاش کرنیکا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جے یوآئی سندھ نے بلدیاتی انتخاب ملتوی کرانے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکردی
جے یوآئی سندھ نے بلدیاتی انتخاب ملتوی کرانے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکردی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے حکام کو شناختی کارڈ کی چپ سے تلاش کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ ٹاسک فورس کے سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری اعجاز الحسن کی بازیابی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گمشدہ شہری اور تحقیقات ٹاسک فورس کے سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے جس جس فون پر رابطہ ہوا، ان سب سے تفتیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جسٹس عائشہ ملک کا اعزاز، سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کا تقرر نامہ جاری

سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس اقبال کلہوڑو نے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی اور استفسار کیا کہ کیا اسمارٹ کارڈ میں لگی ہوئی چپ سے بندے کے مقام کا پتہ نہیں چل سکتا؟ 17 فروری کو پیش رفت رپورٹ طلب کر لی گئی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ لاپتہ شخص سابق گورنر حکیم سعید کے قتل کیس میں حراست میں لیا گیا۔ جب رہا ہوا تو ہانگ کانگ روانہ ہوگیا۔ 10 سال بعد واپسی ہوئی۔ائیرپورٹ سے پھر لاپتہ ہوگیا تاہم 2 ماہ بعد پھر واپس آگیا۔ پی ایس پی میں شمولیت کیلئے بھی لاپتہ شخص سے رابطہ ہوا تھا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ رابطہ کرنے والوں سے پوچھ گچھ ہونی چاہئے تھی۔ کیا کسی نے کچھ پوچھا؟ سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کے معاملے پر متعلقہ حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ بعد ازاں مقدمے کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ 

Related Posts