شرمین عبید چنائے کو ہالی ووڈ فلم کی ہدایتکاری کی پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے سے ہالی ووڈ کی نئی اسٹار وار فلم کی ہدایت کاری کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔

ہالی ووڈ کی نئی اسٹار وار فلم امریکن رائٹر ڈیمن لنڈلوف تحریر کررہے ہیں۔

ایک نجی اینٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے سے اس فلم کی ہدایتکاری کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم ابھی یہ فلم تحریری مراحل میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیمن لنڈلوف فلم کیلئے ایک ایسا ہدایت کار چاہتے تھے جو اسکرپٹ کو ماڈرن ٹچ دے سکے۔

اس فلم کو 2019ء کی اسٹار وار فلم The Rise of Skywalker کے بعد بڑی اسکرین کیلئے پہلی بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے۔

شرمین عبید چنائے نے دستاویزی فلم A Girl in the River، Saving Face اور The Price of Forgiveness سے مقبولیت حاصل کی۔

شرمین ڈزنی کی ہٹ سیریز Ms Marvel کی کئی اقساط کی ہدایت کاری بھی کرچکی ہیں۔

Related Posts