سبز آنکھوں والی پرکشش افغان خاتون شربت گل نے اٹلی میں پناہ لے لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سبز آنکھوں والی پرکشش افغان خاتون شربت گل نے اٹلی میں پناہ لے لی
سبز آنکھوں والی پرکشش افغان خاتون شربت گل نے اٹلی میں پناہ لے لی

آج سے 36 برس قبل 1985ء میں اپنی پرکشش سبز آنکھوں کے ذریعے نیشنل جیوگرافک کے میگزین کور سے شہرت حاصل کرنے والی افغان خاتون شربت گل طالبان سے خوفزدہ ہو کر افغانستان سے فرار ہوگئیں۔ شربت گل نے اٹلی میں پناہ لے لی ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شربت گل کی تصویر اُس وقت نیشنل جیو گرافک کے فوٹوگرافر اسٹیو میک کری نے پاکستان میں واقع افغان پناہ گزین کیمپ میں کھینچی جب شربت گل محض 12سال کی ہواکرتی تھیں۔

  یہ بھی پڑھیں:

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کا عالمی دن

سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم انتخاب کے چند گھنٹے بعد مستعفی

پناہ گزین خاتون کافی مشکل حالات سے گزری۔ 2016ء میں شربت گل کو پاکستان میں جعلی شناختی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ شربت گل کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے اور بیوہ خاتون 4بچوں کی ذمہ داری سنبھال رہی ہیں۔

 افغانستان پر طالبان نے رواں برس اگست کے دوران قبضہ کر لیا۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اب اطالوی حکومت نے شربت گل کو پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے شربت گل کا افغانستان سے محفوظ انخلاء ممکن بنایا۔

پرکشش خاتون شربت گل کی طرف سے مدد کی درخواست موصول ہونے پر اطالوی حکومت حرکت میں آگئی جس نے انسانیت کے ناطے اقدامات اٹھا کر شربت گل کو پناہ دے دی جبکہ 1985 میں تصویر کھنچوانے کے بعد سے شربت گل غائب ہو گئی تھیں۔

کئی سال بعد شربت گل کی تلاش کیلئے ایف بی آئی کے اینالسٹ کی مدد حاصل کر لی گئی جس نے کئی خواتین کے شربت گل ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا۔ فانزک تجزئیے کے بعد اصلی شربت گل کی تلاش مکمل کر لی گئی جس نے اٹلی میں پناہ لے لی ہے۔ 

Related Posts