ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار کو شرم آنی چاہیے،حمزہ شہباز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار کو شرم آنی چاہیے،حمزہ شہباز
ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار کو شرم آنی چاہیے،حمزہ شہباز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار کو شرم آنی چاہیے،عمران نیازی نے اداروں کے خلاف زہراگلا، یہ خونی مارچ کی دھمکیوں سے کس کو ڈرا رہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں نے کل یاسین ملک کوسزاسنانی ہے، یاسین ملک کی اہلیہ نے بھی ان سے اپیل کی کہ لانگ مارچ 26 کوکرلیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گرفتاریاں کرنے سے متعلق فیصلہ مشکل تھا، صوبے کے عوام سے معافی مانگتاہوں آپ کومشکلات آئیں گی، نیازی ٹولہ سب کوکھلی دھمکیاں دے رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں میں نفرت کا بیج بویا ہے، ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار کو شرم آنی چاہیے، سیاسی آدمی ہوں،جیلیں کاٹ کر آیا ہوں،انتقام نہیں لوں گا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے2014 میں رات کی تاریکی میں ریڈزون پرحملہ کیا، ان کو شرم نہیں آتی کہ بہن،بیٹیوں کانام کیسے لینا ہے۔ لوگوں کو دھمکیاں دینا کون سی سیاست ہے، یہ خونی مارچ کی دھمکیوں سے کس کو ڈرا رہے ہیں،

مزید پڑھیں:ڈکٹیٹر اور ن لیگ کی حکومت میں کوئی فرق نہیں، عمران خان

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 2ماہ ہوگئے،پتا نہیں گورنر کب آئے گا، کل آئی ایم ایف سے مذاکرات ہو رہے ہیں، نیازی ٹولے نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا، انہوں نے پورے پاکستان میں نفرت کی آگ پھیلادی ہے۔

Related Posts