ملک کی 4 بڑی سیاسی جماعتوں کو ایک قومی راستے کا تعین کرنا ہوگا۔شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب ختم کرنے کی ضرورت پہلے بھی تھی، آج بھی ہے۔ شاہد خاقان عباسی
نیب ختم کرنے کی ضرورت پہلے بھی تھی، آج بھی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی 4 بڑی سیاسی جماعتوں کو ایک قومی راستے کا تعین کرنا ہوگا جبکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن صاف و شفاف ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما شاہد  خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی میں شفاف انتخابات کبھی نہیں ہوئے، عمران خان جیل میں ہیں تو الیکشن پر سوال تو ضرور اٹھیں گے۔

جے یو آئی نے ملک بھر میں ڈیجیٹل میڈیا سیلز بنانے کیلئے باڈی قائم کر دی

گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ الیکشن کے بے مقصد ہونے کے باعث میری ان میں دلچسپی نہیں، اگر جماعتوں کی کوئی سمت نہیں تو انتخابات بے مقصد ہوں گے۔ ملک کی 4بڑی سیاسی جماعتیں ملکی مفادات کا سوچیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف سمیت سب سیاست سے باہر نکلیں کیونکہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔ میں نے نواز شریف سے ملاقات میں اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے میری رائے کا جواب نہیں دیا، ہر بات کا جواب ضروری نہیں ہوتا۔ تحریکِ انصاف پر کیا دباؤ ہے، وہ پی ٹی آئی رہنما ہی بتائیں گے۔ عثمان ڈار اور صداقت عباسی ہی بتائیں کہ ان کو کس نے اٹھایا تھا۔ 

Related Posts