اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز گِل نے قانون توڑا ہے جس کی تفتیش ہونی چاہئے تاہم تشدد نہیں ہونا چاہئے جس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ وہ سلیکٹیڈ تھے، کل کہیں گے کہ میں غلطی سے حکومت میں آگیا، مجھے پتہ ہی نہیں تھا کیونکہ 2018 میں ان کو اسٹیبلشمنٹ لائی تھی۔
متحدہ کی اتحادیوں کو حکومت چھوڑنے کی دھمکی