شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں اِن ہاؤس تبدیلی لائیں۔فردوس عاشق اعوان کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں اِن ہاؤس تبدیلی لائیں۔فردوس عاشق اعوان کا مطالبہ
شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں اِن ہاؤس تبدیلی لائیں۔فردوس عاشق اعوان کا مطالبہ

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سے پہلے اپنی پارٹی (مسلم لیگ ن) میں اِن ہاؤس تبدیلی لائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  شہباز شریف پہلے مسلم لیگ (ن) میں  تبدیلی لائیں پھر پارلیمان میں تبدیلی کی بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے قوم کو گمراہ کرنے کیلئے بیان دیا، فردوس عاشق اعوان

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ہیں لیکن فیصلے ان کی جگہ کوئی اور کرتا ہے۔کٹھ پتلی صدر ہونے سے بہتر ہے کہ پہلے اپنی پارٹی کے حقیقی صدر تو بن جائیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  شہباز شریف کا اِن  ہاؤس تبدیلی کا بیان بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے۔ ان حسرتوں کے لئے ان سے ہمدردی ہی کی جاسکتی ہے۔ ان ہاؤس تبدیلی کی شوبازی نہ کریں، پارلیمان میں آکر قانون سازی کی ذمہ داری پوری کریں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین سینٹ تبدیل کرنے کے معاملے میں اپوزیشن کو جس ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا وہ شاید شہباز شریف بھول گئے ۔بلاول اور مولانا بھی پارلیمان کی بالادستی کے  دعووں پر عمل کریں۔ پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق اپنی جماعتوں کو یرغمال نہ بنائیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف نے کہا  کہ نیازی نیب گٹھ جوڑ ایک بار پھر ناکام ہوگیا، ہماری نیک نیتی کی گواہی عدالت عظمیٰ میں بھی سنی گئی، نواز شریف اور ان کی ٹیم کی بے گناہی ایک ایک کر کے سامنے آرہی ہےاللہ کا شکر ہے جس نے سچ اور جھوٹ کو الگ الگ کر کے دکھا دیا۔

لندن میں  گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے گٹھ جوڑ سے میرے اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔میں نے ہمیشہ کہا کہ عمران نیازی اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے، اللہ تعالیٰ نے گزشتہ رور سپریم کورٹ میں ہمیں سرخرو کیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور  ٹیم کی بے گناہی  سامنے آرہی ہے،شہباز شریف

Related Posts