اقوام متحدہ کو انسانی حقوق کا عالمی دن مناتے ہوئے ان حقوق کے تحفظ کے لئے بھی اقدام کرنا ہوگا، شہبازشریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB Lahore team reaches Shehbaz Sharif's residence for possible arrest

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا مطلب انسانی عظمت ووقار کا احترام کرنا ہے ،اقوام متحدہ کو انسانی حقوق کا عالمی دن مناتے ہوئے ان حقوق کے تحفظ کے لئے بھی اقدام کرنا ہوگا ۔

شہبازشریف نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ عالمی برادری کو انسانی حقوق کے عالمی منشور، ضابطوں اور معاہدات پر عمل درآمد کی راہ نکالنا ہوگی ۔اقوام متحدہ اور دنیا کا انسانی حقوق کے لئے اتحاد مثبت سوچ کا اعلان ہے ۔

انہوں نےکہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے عالمی اتحاد آمرانہ، جابرانہ اور فسطائی سوچ کی مذمت ہے ۔مقبوضہ فلسطین، کشمیر اور برما سمیت دیگر خطوں کے انسانوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہونے تک یہ دن بے معنی رہے گا۔

قابض افواج فلسطین اور کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہیں جو قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں ۔انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے عالمی سطح پر یکساں پیمانہ، سوچ اور اصول اپنانا ہوگا ۔

انسانی حقوق کے نفاذ، تحفظ اور فروغ میں امتیازی سلوک دنیا کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے مظلوموں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے انصاف کی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔

مزید پڑھیں: عالمی دن کے موقعے پر بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام کرتے ہیں۔وزیراعظم

شہبازشریف نےکہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں سے یک جہتی کا اظہارکرتے ہیں، ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں ساتھ ہیں ۔دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کے حقوق کے تحفظ کی حمایت کرتے ہیں ۔

انہوں نےکہا کہ منصفانہ معاشروں اور سماج کی تشکیل بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے بغیر ممکن نہیں ،پاکستان کا قیام بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ، مساوات اور اعلی اخلاقی اقدار کے نفاذ کے لئے عمل میں آیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)بابائے قوم اور بانیان پاکستان کی اس سوچ اور بصیرت کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

Related Posts