پیپلز پارٹی اور ن لیگ سربراہان کی ملاقات: منتخب نمائندوں کے پروڈکشن آرڈرز پر بات چیت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی اور ن لیگ سربراہان کی ملاقات: منتخب نمائندوں کے پروڈکشن آرڈرز پر بات چیت
پیپلز پارٹی اور ن لیگ سربراہان کی ملاقات: منتخب نمائندوں کے پروڈکشن آرڈرز پر بات چیت

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں ملاقات ہوئی جس کے دوران منتخب اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرز سمیت مختلف سیاسی امورپر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، راجا پرویز اشرف، نوید قمر، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور نیر بخاری جبکہ شہباز شریف کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق، مرتضیٰ جاوید عباسی، رانا تنویر اور مریم اورنگ زیب موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن کسی بھول میں نہ رہے، ہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے ساتھ ہیں۔شاہ محمود قریشی

قومی اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پروڈکشن آرڈرز کے ساتھ ساتھ مختلف قومی و بین الاقوامی سیاسی امور پر گفت و شنید کی گئی۔

ملاقات کے دوران مولانا فض الرحمٰن کے اسلام آباد لاک ڈاؤن اور آزادی مارچ دھرنے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان مختلف امور پر ذہنی  ہم آہنگی پائی گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر پورے پاکستان کے عوام کی طرف سے چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ چین کی غربت سے نجات حاصل کرکے ترقی کی راہ میں اقدامات پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین مل کر پورے خطے اور تمام دنیا میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی و امن کی نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دعا ہے کہ چین اور اس کے عوام مستقبل قریب میں ترقی کی مزید منازل طے کریں۔

مزید پڑھیں: عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کی مبارک باد

Related Posts