محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔وزیر خارجہ کی اقوامِ متحدہ سیکریٹری جنرل سے گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔وزیر خارجہ کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے گفتگو
محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔وزیر خارجہ کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی نئی محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیو یارک میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ مستقل مندوب منیر اکرم بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

جنرل سیکریٹری اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں تاریخِ انسانی کے بدترین کرفیو کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی محاذ پر مشرقِ وسطیٰ میں موجود تناؤ کی کمی کے لیے حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگہی دی۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل کو ایران اور سعودی عرب دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر انتونیو گوتریس نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلۂ کشمیر پر سلامتی کونسل میں دوسری بار گفتگو ہوئی، اقوامِ متحدہ کے شکر گزار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل اجلاس منعقد کروانے میں کردار ادا کرنے پر عوامی جمہوریہ چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتونیو گوتریس نے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر کو بھارتی ظلم سے نجات دلانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہم سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی نہیں بلکہ خطے میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندیاں لگا کر بھارت حقائق چھپا رہا ہے جبکہ وادی کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کے لیے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل ضروری ہے۔ 

Related Posts