شاہ محمودقریشی کاملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ محمودقریشی کاملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملائشین وزیرخارجہ سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملائشین وزیرخارجہ سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

شاہ محمودقریشی نے ملائشین ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا،وزیرخارجہ کاکہناتھا کہ کشمیر میں 4 ہفتوں کے مسلسل کرفیو سے زندگی مفلوج ہو چکی ہے ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو بربریت کا نشانہ بنا یاجارہا ہے ،مقبوضہ وادی کے لاکھوں نہتے مسلمان مسلم دنیا کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں، بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں ۔

ملائیشیاکےوزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے روابط اور مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکےخاتمے کے لیے ایمنسٹی انڈیا کی مہم شروع

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی پابندیوں کا دوسرا ماہ شروع ہو چکا ہے 33 روز سے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں، وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔ بھارتی ہٹ دھرمی کےباعث زندگی مفلوج ہے، وادی میں ہر گزرتے دن کےساتھ انسانی المیہ جنم لینے لگاہے۔ بھارتی فوج نے وادی میں بلیک آؤٹ کر رکھا ہے۔ ٹرانسپورٹ، کاروبار، دکانیں مکمل بند ہیں۔

Related Posts