شب معراج، سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شب معراج، سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
شب معراج، سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے شب معراج کے موقع پر کل بروز منگل یکم مارچ کو صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ غلام اکبر لغاری نے اپنے جاری کردہ پریس بیان میں کہا ہے کہ شب معراج کے پیش نظر صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں فرنٹ ڈیسک دفاتر تعطیل سے قطع نظر فعال رہیں گے، تاکہ والدین اور طلباء کو سہولت ہوسکے۔

سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے مقرر کردہ سالانہ عام تعطیلات کی منظوری اسٹیئرنگ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں دی گئی، جس کے مطابق 27 رجب (یکم مارچ) کو تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ 27 رجب کو عرش کی رات کے نام سے جانا جاتا ہے، دنیا بھر کے تمام مسلمان ہر سال مذہبی جوش وخروش کے ساتھ اس دن خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی آبی ماہرین کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا

مزید برآں سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے صوبے کے تمام اسکولوں اور کالجوں کے سالانہ امتحانات اور موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ شیڈول کے مطابق کلاس 1 سے 8 جماعت کے سالانہ امتحانات 2 مئی، میٹرک 17 مئی اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے۔

موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی جبکہ نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔

Related Posts