عدالت نے ساس سسر کو قتل کرنے والے دو بھائیوں کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ جرمانے کی سزاسنا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے ساس سسر کو قتل کرنے والے دو بھائیوں کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ جرمانے کی سزاسنا دی
عدالت نے ساس سسر کو قتل کرنے والے دو بھائیوں کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ جرمانے کی سزاسنا دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عدالت نے دو ملزمان کو ساس اور سسر کو قتل کرنے کے الزام میں طلحہ اور حذیفہ نامی دو بھائیوں کو عمر قید کے ساتھ ساتھ فی کس پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

لاہور کی سیشن عدالت میں  گزشتہ روز ساس سسر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ معزز جج فیض الاحسن نے استغاثہ اور وکیل صفائی سمیت طرفین کے دلائل سنے۔ وکیل استغاثہ نے دلائل کے دوران کہا کہ ملزم حذیفہ نے اپنے بھائی طلحہ کے ساتھ مل کر اپنے ساس اور سسر دونوں کو سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا جبکہ اپنی بیوی کو بھی زخمی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناظم آبادمیں شہیدہونےوالےکانسٹیبل ذیشان آہوں اورسسکیوں میں سپردخاک

وکیل صفائی نے اپنے مؤکلین کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے مقدمے کو ذاتی مفادات کی بنیاد پر قائم کیا جبکہ طلحہ اور حذیفہ کا اس واردات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں معزز عدالت سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں رِہا کیا جائے اور ان پر قائم مقدمہ ختم کیا جائے۔

بعد ازاں معزز جج نے قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر دونوں بھائیوں کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ دیگر ملزمان اسامہ اور زبیدہ بیوی کو بری کرنے کا حکم جاری کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ قصورمیں بچوں کے ساتھ بدفعلی کےبعد انہیں قتل  کرنے والے ملزمان کوجلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،انہوں نےملزمان کی اطلاع دینےوالے کو50لاکھ روپےدینے کابھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار چونیاں پہنچے جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور واقعے کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے بریفنگ بھی لی، اس موقع پروزیراعلیٰ عثمان بزدار نے  سانحہ چونیاں اور صوبے میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے بڑھتے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: قصورواقعےمیں ملوث ملزمان کی اطلاع دینےپر50لاکھ روپےانعام دیاجائےگا،عثمان بزدار

Related Posts