ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے،آئی جی سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے،آئی جی سندھ
ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے،آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا کہ ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے موقع پر بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ جیسے اقدامات اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے حوالے سے رینج ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر تمام مسالک سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات رہنماؤں اور قائدین سے باقاعدہ مشاورت اور انکی تجاویز کی روشنی میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان ترتیب دیکر برائے ملاحظہ و مذید ضروری اقدامات ارسال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹی جینسی پلان کی تیاری میں ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ایسی حکمت عمل اور لائحہ عمل تیار کیا جائے کہ جسکے تحت چپ تعزیئے,12ربیع الاول کے جلوسوں، محافل میلاد وعظ ودیگر اجتماعات کے دوران قیام امن کے حالات کو مذید مستحکم اور مؤثر بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ترتیب دیئے جانیوالے سیکیورٹی پلان کے تحت ماہ ربیع الاول کے دوران بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ جیسے اقدامات کو مؤثر اور مربوط بنانے کے ضمن میں علاقوں کی سطح پر تمام مذہبی رہنماؤں /شخصیات/علماء کے انفرادی اور اجتماعی کردار کے حوالے سے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو استعمال میں لایا جائے۔

مزید پڑھیں:جلاؤ گھیراؤ کیس، عمران خان کی ضمانت میں 13اکتوبر تک توسیع

آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ 12ربیع الاول کی مناسبت سے ٹریفک پلان کی ترتیب اور اس پر عمل درآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے ٹریفک پولیس خصوصی اقدامات کی بدولت ٹریفک کی روانی کو جاری رکھنے کے لیئے دستیاب افرادی قوت/وسائل کو بروئے کار لائے۔

Related Posts