معلم کے بدترین تشدد سے بچے لہو لہان ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معلم کے بدترین تشدد سے بچے لہو لہان ہو گئے
معلم کے بدترین تشدد سے بچے لہو لہان ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:تھانہ ریس کورس کے علاقے میں واقع مدرسے کے معلم کی جانب سے پڑھنے کے لئے آنے والے معصوم کمسن بچوں پر بد ترین تشدد کیا گیا، جس کے باعث بچے لہو لہان ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سبحان اور ابراہیم دونوں،قاری ماجد کے پاس بلال مسجد ڈھوک بنارس میں پڑھنے جاتے تھے، والد فیصل کا کہنا ہے کہ وہ صبح 7 بجے بچو کو پڑھنے کے لئے چھوڑ جاتا اور 4 بجے نوکری سے واپس آتے ہوئے مدر سے سے واپس لیتا تھا۔

والد فیصل کے مطابق بچوں نے والدین سے معلم کی شکایت کی جس پر بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، 7سالہ سبحان اور 8 سالہ ابراہیم کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

قاری ماجد کے پاس جب گلہ لے کر گئے تو اُس نے کہا کہ بچوں کو شرارتوں سے مار کے کنٹرول نہ کیا گیا تو بگڑ جائیں گے، اس لئے تشدد کیا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی سے کمسن بچے اغوا کرنے والی خاتون گرفتار، 8سالہ بچہ بازیاب

والد کا کہنا ہے قاری کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی ہے، جبکہ انہوں نے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts