جلاؤ گھیراؤ کیس، عمران خان کی ضمانت میں 13اکتوبر تک توسیع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میری پیشی پر ایسے انتظامات کیے گئے ہیں جیسے کلبھوشن آرہا ہو، عمران خان
میری پیشی پر ایسے انتظامات کیے گئے ہیں جیسے کلبھوشن آرہا ہو، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جلاؤ گھیراؤ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عبوری ضمانت کی مدت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور دفعہ 144 خلاف ورزی کیسز عبوری ضمانت کیلئے درخواست کی سماعت اسلام آباد کی سیشن عدالت میں ہوئی۔ عمران خان کیلئے وکیل کے فرائض بابر اعوان نے سرانجام دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، سماعت آج ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان اس وقت لاہور میں موجود ہیں، مقدمے کی سماعت کیلئے پیش نہیں ہوسکیں گے۔

عدالت نے عمران خان کی عبوری درخواستِ ضمانت پر ضمانت کی مدت میں 13 اکتوبر تک توسیع منظور کر لی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران بھی عدالت نے دفعہ 144 کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی تھی۔ 

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دھرنے اور آزادی مارچ کی کال کے پیشِ نظر اسلام آباد پولیس ریڈ زون سمیت وفاقی دارالحکومت کے دیگر علاقوں میں سکیورٹی انتظامات سخت کرچکی ہے۔ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے بھی سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

Related Posts