سلام پاکستان سرسبز پاکستان، ملک میں دوسراسالانہ یوم کسان آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Second ‘Kissan Day’ being celebrated across nation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : سلام پاکستان سرسبز پاکستان کے عنوان سے دوسرا یوم کسان  ملک بھر میں آج منایا جارہا ہے،مختلف تقریبات میں کسانوں کے ملکی معیشت اور فوڈ سیکورٹی میں کردار اور اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا ۔

گزشتہ سال 18 دسمبر کو فاطمہ فررٹیلائزرز کے تعاون سے پہلا کسان ڈے منایا گیا اور اس سال بھی فاطمہ فرٹیلائرز ہی اس کا روح رواں ہے۔

پہلے کسان ڈے پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ یوم کسان کے موقع پرمیں چھوٹےکاشتکاروں کی پیداوار بڑھانے،انہیں انکی اجناس کے جائز دام دلوانے اور منڈیوں تک انکی رسائی بڑھانے کے حوالے سے اپنی حکومت کےعزم کااعادہ کرتا ہوں۔ ہم احساس پروگرام کے ذریعے کسانوں کوصحت انصاف کارڈ اور انکے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کی فراہمی بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی حکومت نے 5 ماہ میں ساڑھے4 ارب ڈالر قرضہ لے لیا

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسان پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ حکومت کسانوں کو سہولیات اور مراعات دیکر مزید بہتر نتائج حاصل کرسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت موسم ، معاشی مشکلات اور کورونا کے باوجود کھیتوں میں سخت محنت کرنے والے کسانوں کا عزم و حوصلہ لائق تحسین ہے،ہرسال 18 دسمبر کویوم کسان کے طور پر منانا کسانوں کی اہمیت اور معاشی خوشحالی کے لئے زراعت کے شعبے کی اہمیت کو مزید اجاگر کریگا۔

Related Posts