مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس کا دوسرا روز، حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کی شرکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt decides to convene joint session on Nov 16

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوسرے روز  جاری ہے جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت حکومتی و اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ شرکت اور خطاب کریں گے۔

مشترکہ پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں  وزیر خارجہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں جدہ میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کشمیر رابطہ گروپ کے ہنگامی اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے ارکانِ پارلیمنٹ کو آگاہ کریں گے۔

پارلیمنٹ کے اجلاس سے حکومتی وزراء اور اپوزیشن رہنماؤں سمیت اہم ملکی و سیاسی رہنما خطاب کریں گے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف اور پاک بھارت تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہارِ خیال کریں گے۔ 

گزشتہ روز ہونے والے پارلیمنٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ جو اقدامات بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے اس کے سنگین نتائج نکلیں گے ۔ بھارتی فیصلے کے اثرات پوری دنیا محسوس کر رہی ہے اور پارلیمنٹ اجلاس دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ہم بھارت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر پاکستان کے خلاف کوئی بھی کارروائی کی تو پھر جنگ ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان مخالف کشمیری بھی آج قائد اعظم کے دو قومی نظرئیے کو درست قرار دے رہے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت کی کوشش تھی کہ پڑوسیوں سے اچھے تعلقات رکھے جائیں۔ ہم نے بھارت کو بھی پیغام دیا کہ آپ ایک قدم آگے آئیں ہم دو قدم بڑھائیں گے۔ ہم نے افغان حکومت سے بھی کہا کہ ماضی کو چھوڑ کر مستقبل کی طرف بڑھیں۔

مزیدپڑھیئے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے۔

Related Posts