سپریم کورٹ کا 90 روز میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے 90 روز میں پنجاب اور خیبر پختنوخوا میں انتخابات منعقد کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ ججز بینچ نے 3، 2 کی نسبت سے فیصلہ سنایا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے فیصلے کے متعلق اختلافی نوٹ تحریر کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے انتخابات کا حکم الیکشن کمیشن کو دیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ 90روز میں انتخابات سے متعلق درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔ 5 میں سے 2 ججز نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ آئین میں 60 دن اور 90 دن کی بات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق صوبائی مشیر کے گھر سے بارہ کروڑ سے زائد کی رقم برآمد

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں الیکشن کے معاملے از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سب متفق ہیں کہ آرٹیکل 224 کے تحت 90 روز میں انتخابات لازمی ہیں۔

اہم فیصلہ۔ تاریخ کون دے گا؟

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اگر گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو انتخابات کا اعلان بھی کرسکتا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے اسمبلی تو تحلیل کی، تاہم انتخابات کا اعلان نہ کرکے آئین کی خلاف ورزی کی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت آئین کا سیلینٹ فیچر ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن فوری صدرِ مملکت سے مشاورت کرے۔90 روز کے بعد یعنی 9 اپریل کو اگر انتخابات ممکن نہیں تو مشاورت سے پنجاب میں تاریخ بدلی بھی جاسکتی ہے۔

اگر خیبر پختونخوا میں گورنر الیکشن کا اعلان نہ کرے تو صدر اعلان کرسکتا ہے۔ عدالت نے یفصلے میں رار دیا کہ صدرِ مملکت کا 20 فروری کو الیکشن کا اعلان آئینی طور پر درست تھا۔ الیکشن کمیشن صدر کی دی ہوئی تاریخ پر الیکشن منعقد کرے۔

اسی طرح اگر الیکشن کی تیاری کیلئے دقت کا سامنا ہے تو الیکشن کمیشن خود سے صدر کو الیکشن کی تاریخ تجویز کرسکتا ہے۔پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے مجاز صدر ہیں۔

Related Posts