پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، اسکول سیل، بچوں کو مبینہ سزا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، اسکول سیل، بچوں کو مبینہ سزا
پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، اسکول سیل، بچوں کو مبینہ سزا

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 1 اسکول سیل کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو مبینہ طور پر سزا بھی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں پیش آیا جہاں متعلقہ اے سی نے ایک نجی اسکول کو وائرس کی روک تھام پر سیل کردیا۔

مذکورہ نجی اسکول کے بچوں کو سزا کے طو پر 1 گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا رکھا گیا جس کے دوران بستے بچوں کے کندھے پر موجود رہے۔

کندھوں پر بستے رکھوا کر دھوپ میں کھڑا رکھنے کی سخت سزا پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ اور اسکول ٹیچر کے درمیان بحث ہوئی۔ ٹیچر نے سزا کو غیر انسانی قرار دیا۔

رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ کسی بچے کو کوئی سزا نہیں دی گئی، ہم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صرف اسکول کو سیل کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے پر خیبر پخوانخوا حکومت حرکت میں آ گئی،  5 تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا گیا۔

صوبہ خیبر پخوانخوا میں کورونا وائرس کے کیسز سامے آنے پر صوبائی حکومت نے 1 نجی اسکول کے ساتھ ساتھ 4 سرکاری اسکولوں کو بھی 6 روز قبل بند کردیا، جبکہ دیگر تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز پر خیبر پخوانخوا حکومت کا ایکشن، 5 تعلیمی ادارے سیل

Related Posts