اسلام آباد: گیس صارفین کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس صرف کھانا پکانے کے لیے دستیاب ہوگی، باقی وقت گیس بند اور چولہے ٹھنڈے رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔جس کے بعد گھریلو صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس دستیاب ہوگی۔
سوئی ناردرن کمپنی کے ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے 8:30تک گیس ملے گی جبکہ دن میں 11:30سے دوپہر 2:00 بجے تک اور شام میں 4 سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک نافذ العمل ہوگا، جبکہ صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر نے گیس فراہمی کے شیڈول کو مسترد کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں مسلسل تیسرے سال موسم سرما میں گیس کا بحران متوقع