اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Increasing foreign exchange reserves, State Bank issued report

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز بھی وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے آئیکون پر کلک کر کے عطیہ دے سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ممالک میں وائر ٹرانسفر یا منی ٹرانسفر آپریٹرز/ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے بھی عطیات دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ فنڈ کے بارے میں آگاہی پیدا کریں اور عطیہ دہندگان کو عطیات دینے میں سہولت فراہم کریں۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ملک میں غیرمعمولی سیلاب میں پھنسے لوگوں کی امداد کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے امدادی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے جون سے اب تک مون سون بارشوں اور سیلاب کے مختلف واقعات میں 326 بچوں اور 191 خواتین سمیت 903 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Posts