رواں سال حاجیوں کی تعداد کے حوالے سے سعودی عرب کا بڑا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب نے آئندہ حج سیزن کے دوران عازمین کی تعداد کو کورونا وبا سے پہلے کی سطح پر واپس لانے کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں چار روزہ حج ایکسپو کا 9 جنوری سے آغاز ہوگیا جس میں 57 ممالک کے اعلیٰ حکام اور 200 اداروں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے نمائش کا افتتاح کیا۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب نے آئندہ حج سیزن کے دوران عازمین کی تعداد کو وبائی امراض سے پہلے کی سطح پر واپس لانے کا اعلان کردیا۔

سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر کوئی پابندی عائد نہیں کرے گی۔

حج ایکسپو سے سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں مدد ملے گی، اس موقع پر کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے جن میں حجاج کرام کی تعداد، داخلے، صحت اور طریقہ کار سے متعلق ہدایات کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

سعودی وژن کے تحت حج وعمرہ کے زائرین کی سالانہ تعداد کو 30 ملین تک پہنچانا ہے، حرمین شریفین کی زیارت آسان بنانے کے لیے دنیا بھر کے ماہرین اپنی رائے دیں گے۔

Related Posts