کراچی میں دستیاب دیسی انڈے اور میوہ جات سے بھرپور لذیذ کستوری دودھ کے چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سردیوں کے موسم میں اگر لذیذ کستوری دودھ پیا جائے تو اس موسم کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔

اس موسم میں ایسے مشروبات زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں جن میں میوے ڈلے ہوئے ہوتے ہیں، خاص طور پر کستوری دودھ تو شہری بڑے شوق سے پیتے ہیں۔

کراچی کے ملیر ہالٹ میں واقع رفاع عام ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک دکان میئور برادرز ڈیری مزیدار کستوری دودھ فروخت کرتی ہے، جس کو دودھ، میوے، دیسی انڈے، جائفل جوتری اور الائچی پاؤڈر ڈال کر تیار کیا جاتا ہے۔

دودھ کو اچھے سے پکانے کے بعد اس میں زعفران کا رنگ بھی ڈالا جاتا ہے جوکہ دودھ کا مزا اور دوبالا کردیتا ہے۔

دکاندار نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ یہ دودھ 30 منٹ میں تیار ہوتا ہے جو کہ شام 5 بجے سے لے کر رات کے 10 بجے دستیاب ہوتا ہے، دودھ کی قیمت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس کی قیمت 90 اور 110 روپے ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دکان پر کستوری دودھ کے علاوہ جلیبی دودھ، دودھ سوڈا اور زعفران دودھ بھی دستیاب ہے۔