کراچی ٹیسٹ، سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی کپتانی سنبھال لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے خلاف جاری میچ میں پاکستان کے قائم مقام کپتان بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم طبیعت ناساز ہونے کے باعث فیلڈنگ کیلئے کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں نہیں آئے۔ بابر اعظم سمیت کچھ کھلاڑیوں کی وائرل فلو کے باعث طبیعت ناساز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 ویرات کوہلی کا عالمی ٹی 20 کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان

کپتان بابر اعظم کی جگہ نائب کپتان محمد رضوان کو کپتانی کا فریضہ سنبھالنا تھا، تاہم محمد رضوان آؤٹ آف فارم ہونے کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے خارج ہیں جس کے باعث سابق کپتان سرفراز احمد کو فرائض سونپ دئیے گئے۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم 438 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 150 سے زائد رنز اسکور کیے۔ آج کیوی ٹیم نے دوبارہ اپنی بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر ڈیوڈ کانوے آؤٹ ہوگئے۔

نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے ڈیوڈ کانوے نے 176 گیندوں پر 92 رنز بنائے جن کو آج نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ نیوزی لینڈ کی یہ پہلی وکٹ 183 کے مجموعی اسکور پر گری۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 58 اوورز کا کھیل مکمل کر لیا اور 1 وکٹ کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے ہیں۔ کیوی ٹیم کو پاکستان کی طرف سے 244رنز کے طویل فرق کا سامنا ہے۔

 

Related Posts