لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی یہ سمجھنا چاہتا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں ہے؟ تو محض دو واقعات ہی اس کیلئے کافی ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو زیرِحراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہیں انکے پوتے پوتیوں کے سامنے مارا پیٹا گیا، ایک حصے کو گرا کر انکے گھر پر جبراً تالے چڑھائے گئے۔
اگر کوئی یہ سمجھنا چاہتا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں ہے تو محض دو واقعات ہی اس کیلئے کافی ہیں۔ 75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو زیرِحراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا،انہیں انکے پوتے پوتیوں کےسامنے پیٹا گیا، ایک حصےکو گرا کر انکےگھر پر جبراً تالے چڑھائے گئے اور
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 11, 2022
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ قوانین کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جاریا ہے، ہمارے دستور میں فراہم کردہ بنیادی انسانی حقوق کو صریحاً پامال کرتے ہوئے درج کئے گئے۔ درجنوں مقدمات کے ذریعے اعظم سواتی کو ایک سے دوسرے صوبے میں گھسیٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔
قوانین کو مکمل طور پر نظر انداز، ہمارے دستور میں فراہم کردہ بنیادی انسانی حقوق کو صریحاً پامال کرتے ہوئےدرج کئے گئےدرجنوں مقدمات کے ذریعے انہیں ایک سے دوسرے صوبے میں گھسیٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسکے برعکس اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث سلمان شہباز نامی ایک اشتہاری
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 11, 2022
اپنے ٹویٹ کے ساتھ پی ٹی آئی چیئرمین نے احادیث مبارکہ بھی شیئر کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ رسولِ مکرّم ﷺکی وہ حدیثِ مبارکہ ہر کسی کے پیشِ نظر رہنی چاہئیے جس میں انہوں نے تنبیہ کی تھی کہ ناانصافی کیسے قوموں کو تباہی سے دوچار کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اعظم سواتی کیس کے برعکس اربوں روپے کی کرپشن اورمنی لانڈرنگ میں ملوث سلمان شہباز نامی ایک اشتہاری کو این آر او ٹو کے ذریعے جھاڑ پونچھ کر پاک صاف کر دیا گیا ہے اور وہ پاکستان لَوٹ آیا ہے۔