2022 میں پاکستان کی کونسی مشہور شخصیات دنیا چھوڑ گئیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2022 میں پاکستان کی کونسی مشہور شخصیات دنیا چھوڑ گئیں؟

سال 2022 تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، اس سال مختلف شعبوں میں قومی سطح پر معروف کئی شخصیات ہم سے جدا ہوئیں۔

دنیا سے جانے والی ان شخصیات میں مذہب، سیاست، صحافت، کاروبار، کھیل اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

رحمان ملک


رواں سال فروری میں ملک کے ممتاز و معروف سیاستدان رحمان ملک انتقال کرگئے۔ ان کا پاکستان پیپلز پارٹی سے دیرینہ تعلق تھا۔ وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے بہت قریبی بھی رہے۔

عامر لیاقت حسین

جون 2022 میں سابق رکن قومی اسمبلی، سابق ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین دنیا سے کوچ کر گئے۔ میڈیا، سوشل میڈیا اور سیاست و مذہب میں ہمیشہ تنازعات کا سبب بننے والے عامر لیاقت حسین کی موت بھی ایک متنازع صورتحال میں واقع ہوئی، ان کی موت کے حوالے سے حقائق تا حال محتاج تحقیق ہیں۔

تنویر جمال

13جولائی 2022 کو پاکستانی ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے معروف و مقبول ڈرامے ’جانگلوس‘ سے شہرت حاصل کرنے والے سینئر اداکار تنویر جمال موذی مرض کینسر سے زندگی کی جنگ ہار گئے۔

نیّرہ نور

21اگست 2022 کوبلبلِ پاکستان اور معروف گلوکارہ نیّرہ نور چل بسیں، ان کی موت کے ساتھ  گائیکی کی دنیا کا ایک سنہری اور سریلا عہد تمام ہوا۔

ارشد شریف

24اکتوبر2022 کو ممتاز اینکر اور صحافی ارشد شریف کو کینیا میں پراسرار حالات میں قتل کردیا گیا، قبل ازیں مرحوم ارشد شریف ناسازگار حالات اور مبینہ طور پر قتل کی دھمکیوں کے باعث ملک چھوڑ کرچلے گئے تھے۔

اسماعیل تارا

25نومبر 2022 کو معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ اسماعیل تارا نے 1964 میں اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کئی کامیاب اور مقبول فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بطور خاص اسی کی دہائی میں طنز و مزاح سے بھرپور مشہور ڈرامے ففٹی ففٹی میں ان کی لازوال اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

طارق ٹیڈی

19نومبر2022 کو جگر کے عارضہ میں مبتلا معروف کامیڈین اور تھیٹر کے اداکار طارق ٹیڈی انتقال کرگئے۔

ٹونی نوید راشد

معروف ٹی وی میزبان ٹونی نوید رشید انتقال کر گئے

23نومبر 2022 کو ٹی وی میزبان ٹونی نوید راشد انتقال کرگئے ٹونی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

مفتی رفیع عثمانی

نومبر ہی میں ممتاز عالم دین مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی انتقال کرگئے۔ انہوں نے بڑی متحرک زندگی گزاری۔ وہ ایک سچے محب وطن دینی رہنما تھے۔ انہوں نے ہمیشہ قومی اتحاد، امن و یگانگی کا درس دیا۔

ایس ایم منیر

نومبر کے اختتام پر کراچی سے تعلق رکھنے والے ملک کے معروف صنعت کار اور تاجر رہنما ایس ایم منیر انتقال کر گئے۔

افضال احمد

2دسمبر2022 کو معروف اداکار افضال احمد لاہور کے جنرل اسپتال میں انتقال کرگئے۔ انتظامیہ جنرل اسپتال کے مطابق افضال احمد کو برین ہیمریج کےباعث یکم دسمبر کو اسپتال لایا گیا تھا۔

ایڈمرل سعید محمد خان

Former Pakistan Navy chief Admiral Saeed Mohammad Khan passes away at 87

رواں ماہ 4دسمبر کو سابق نیول چیف ایڈمرل سعید محمد خان انتقال کر گئے جو 1991 سے 1994 تک امیر البحر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

خاورکیانی

گلوکارہ کی والدہ کئی سال سے علیل تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی  اکتوبر کے دوران انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نے بیٹی کی آواز میں مشہور ہونے والے گانے ’بوہے باریاں‘ کے بول لکھے تھے۔انتقال کی خبر 15اکتوبرکو سامنے آئی۔

اسد رؤف

Asad Rauf, Former ICC Elite Panel Umpire, Dies Aged 66

آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤوف ستمبر کے دوران حرکتِ قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے۔

حنید لاکھانی

Founder of Iqra University Hunaid Lakhani passes away | Academia

معروف سماجی و سیاسی رہنما حنید لاکھانی ڈینگی کے باعث ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد 8 ستمبر کو انتقال کر گئے۔ان کا تعلق پاکستان تحریکِ انصاف سے تھا۔

منظور حسین جونیئر

Pakistani Olympian Manzoor Hussain Jr. passes away in Lahore

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کو 29 اگست کی صبح چھ بجے اچانک دل کی شدید تکلیف کے باعث لاہور کے شالیمار اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

جنرل رحیم الدین

Rahimuddin Khan - Wikipedia

23 اگست کو لاہور میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل رحیم الدین انتقال کر گئے تھے۔

ڈی سی کراچی جنوبی

جھلسنے والے ڈی سی ساؤتھ اور ساتھی افسر کی دبئی منتقلی کیلئے 30 ہزار ڈالر جاری

آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی ابوظہبی کے اسپتال میں 27 جولائی کو انتقال کرگئے۔

خواجہ مسعود

Senior actor-comedian Masood Khawaja passes away

بے شمار دلوں پر راج کرنے والے معروف کامیڈین اور اداکار خواجہ مسعود گردوں کے عارضے کے باعث 20 جون کو انتقال کرگئے۔

اقبال محمد علی خان

رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان انتقال کر گئے

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ڈپٹی اقبال محمد علی خان کراچی میں 19 اپریل کو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

بلقیس ایدھی

کراچی: معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی کا انتقال ہو گیا - AlJareeda

معروف سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی 15 اپریل کو 74 برس کی عمر میں‌ دار فانی سے کوچ کرگئیں۔

رفیق تارڑ

Former President Rafiq Tarar passes away in Lahore - Daily Times

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ 7 مارچ کو رضائے الہی سے انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

مسعود اختر

پاکس

Masood Akhtar (actor) - Wikipedia

تان کے نامور اداکار مسعود اختر 5 مارچ کو کینسرجیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

بشریٰ رحمان

Novelist Bushra Rehman dies in Lahore

سابق رکنِ قومی اسمبلی اور کالم نگار بشری رحمان 7 فروری کو کورونا کے باعث انتقال کرگئیں، ان کی عمر 78 برس تھی۔

رشید ناز

Senior Pakistani actor Rasheed Naz passes away at 73

شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار رشید ناز17 جنوری کو 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Related Posts