پاکستانی کوہِ پیما ساجد سدپارہ نے آکسیجن کے بغیر ماؤنٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کھٹمنڈو: پاکستانی کوہِ پیما ساجد سدپارہ نے آکسیجن کے بغیر ماؤنٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی سر کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

کوہِ پیما ساجد سدپارہ نے یہ اطلاع خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔

خیال رہے کہ ماؤنٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں، ان سے قبل یہ کارنامہ کسی اور کوہ پیما نے انجام نہیں دیا ہے۔ نیپال میں واقع یہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔

معلوم رہے کہ 8 ہزار میٹرز سے زائد بلند چوٹی ماؤنٹ مناسلو پر نئے بلند ترین مقام کا انکشاف گزشتہ سال ہوا تھا جس کے بعد پچھلی تمام سمٹ منسوخ ہوگئی تھیں۔

Related Posts