حکومت آصف زرداری کے میڈیکل بورڈ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو شامل کرے، سعیدغنی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saeed Ghani
Saeed Ghani

کراچی :وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر آصف زرداری کے حوالے سے بنائے گئے میڈیکل بورڈ میں انکی بیماری کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو شامل کرے۔

حکومتی میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹروں پر دباؤ ڈال کر آصف علی زرداری کو اسپتال سے دوبارہ جیل منتقل کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور اس کے لئے ڈاکٹروں سے جھوٹی رپورٹوں پر دستخط کرائے جارہے ہیں۔

میاں محمد نواز شریف کی فیملی کو بھی ان کی بیماری کی رپورٹس فراہم نہیں کی گئی اور انکو موت کے منہ میں دھکیلا گیا ہے اور یہی کوشش اب آصف علی زرداری کے حوالے سے کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں : سابق صدر آصف زرداری کی حالت تشویشناک، گردے ومثانہ متاثر

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید، قاسم سومرو، سابق صوبائی وزیر نادیہ گبول اور نعمان شیخ بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہم حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق صدرپاکستان، سابق وفاقی وزیر اور موجودہ رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کے حوالے سے بنائے گئے میڈیکل بورڈ میں ان کے پرائیویٹ معالج اور ان کی بیماری کے خصوصی ڈاکٹروں کو شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات علم میں آئی ہے کہ موجودہ نااہل اور نالائق حکومت اور ان کے وزراء موجودہ میڈیکل بورڈ جس میں سرکاری ڈاکٹرز شامل ہیں، ان پر دباؤ ڈال کر آصف علی زرداری کے حوالے سے ان سے ایسی رپورٹ مرتب کرانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ان کو اسپتال سے جیل منتقل کیا جاسکے۔ سعید غنی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل کی تمام رپورٹس کو بھی ان کی فیملی سے چھپایا گیا اور جب ان کی حالت بہت خراب ہوئی اور وہ موت کی منہ تک پہنچے تو انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آصف زرداری کوکچھ ہواتو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی، بلاول بھٹوزرداری

انہوں نے کہا کہ یہی رویہ سابق صدر آصف علی زرداری کی فیملی کے ساتھ رواں رکھا جارہا ہے اور ان کی فیملی کو بھی رپورٹس فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ایک فاشسٹ ذہن رکھنے والا انسان ہے اور اسے اس ملک کی معیشت کا اٹھنے والا جنازہ ہو یا کشمیر میں ہونے والے مسلمان اور کشمیری بھائیوں پر ظلم و ستم وہ نظر نہیں آرہے بلکہ اسے صرف اور صرف اپنے سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے کے بہانے تلاش کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔

آزادی مارچ کے حوالے سے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت اب تک ان مارچ کے ساتھ ہے اور ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نہ صرف اس مارچ میں شرکت کی بلکہ جلسے سے خطاب بھی کیا ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے آج تمام اپوزیشن جماعتوں کی ہونے والی رہبر کمیٹی کی مٹینگ میں فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Posts