شادی کرونگی تو سب کو پتہ چل جائیگا ،پرستاروں کو جلد بڑا سرپرائز دونگی، صباقمر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani actress
حقیقت پسند لڑکی ہوں ،خوابوں کے پیچھے نہیں بھاگتی ،صبا قمر

لاہور: اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ ابھی شادی کا سوال قبل از وقت ہے اور جب یہ فریضہ سرانجام دوں گی تو سب کو پتہ چل جائیگا ،عنقریب اپنے پرستاروں کو ایک سر پرئز دینے والی ہوں ۔

صبا قمر نے کہا کہ طویل عرصے سے میری شادی کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں اور میں سنجیدگی کے ساتھ شادی کے حوالے سے سوچ رہی ہوں تاہم پیشگی کچھ نہیں بتا سکتی کہ شادی کس وقت کروں گی۔

مزید پڑھیں :شوبز سمیت تمام شعبوں میں خواتین کے اسکینڈلزکو زیادہ اچھالا جاتا ہے ، اداکارہ نور

انہوں نے کہا کہ جب شادی کروں گی تو میڈیا سمیت تمام دوستوں کو مدعو کروں گی ۔اداکارہ نے بتایا کہ عنقریب اپنے پرستاروںکو سر پرائز دوں گی جس سے وہ حیرت زدہ رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شوبز میں شادیوں کا رجحان فروغ پا رہا ہے اور یہ شادیاں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں۔

میں یہ نہیں بتا سکتی کہ میں شاد ی کے لئے شوبز یا شوبز سے باہر کسی شخص کاانتخاب کروں گی ۔ مگرجس شخص سے بھی شادی کروں گی اس کا مخلص ہونا ضروری ہے اور وہ مجھے میری مرضی کے مطابق شوبز میں کام کرنے کی اجازت دے۔

Related Posts