اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے روسی ہم منصب سرگی لاوروو آئندہ ہفتے 6 سے 7 اپریل تک پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
پاک روس وزرائے خارجہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و امان سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوگی۔روسی وزیرِ خارجہ دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
روسی دفترِ خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین پاک روس اقتصادی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بھی بات چیت ہوگی۔
دفترِ خارجہ (روس) کی ترجمان ماریا زخرووہ کے مطابق دورۂ پاکستان سے قبل روسی وزیرِ خارجہ 5 سے 6 اپریل تک بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے اور بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے خارجہ معاملات پر گفتگو کریں گے۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بھارت روس تعلقات، رواں برس ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات اور دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والی عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف باہمی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کریں گے۔
💬 #Zakharova: On April 6-7, Sergey #Lavrov will visit #Pakistan, where talks with Foreign Minister @SMQureshiPTI will be held.
🇷🇺🇵🇰 The Ministers will discuss bilateral ties, including economic cooperation and counterterrorism #RussiaPakistan pic.twitter.com/Q4WXkD89Bz
— MFA Russia 🇷🇺 (@mfa_russia) April 1, 2021
یہ بھی پڑھیں: ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔شاہ محمود قریشی