رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ruet-e-Hilal Committee session will be held in Karachi today

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوگا،کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن رمضان کی رویت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

رمضان کے چاند نظر آنے کے حوالے سے شواہد اکٹھا کرنے کے لئے زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے اپنے ہیڈکوارٹر زمیں ہوں گے۔

اس سے قبل بدھ کے روز سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے ایک عہدیدار کو بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر طارق مسعود کو کمیٹی میں تکنیکی ماہر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:رمضان میں عوام گھروں میں رہ کر تراویح میں شریک ہوسکیں گے۔فردوس عاشق اعوان

اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے رکن کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔

روں ماہ کے آغاز میں وفاقی وزیرسائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ قمری تقویم کے مطابق رمضان کا چاند 24 اپریل کونظر آئے گا ، جس کے تحت 25 اپریل کو رمضان کے مقدس مہینے کاآغازہوگا۔

Related Posts