اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آنے والے دور میں روبوٹس بے شمار ملازمتوں میں انسانوں کا نعم البدل ثابت ہوں گے جس سے بے روزگاری بڑھ جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بہت سی ملازمتوں میں روبوٹس انسانوں کو ملازم رکھنے کی ضرورت سے نجات دلا دیں گے جنہیں عام طور پر ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان جیسے زیادہ آبادی کے حامل ممالک کیلئے روبوٹس کی ملازمتوں پر بھرتی سے ایک نیا چیلنج جنم لے گا۔ مثال کے طور پر مستقبل قریب میں گاڑیاں ڈرائیورز کے بغیر چلائی جائیں گی جس سے سینکڑوں ہزاروں ملازمتیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔
وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے عالم میں اکنامک مینجرز کا چیلنج بڑے سے بڑا ہوتا چلا جائے اور نئی ٹیکنالوجی کے باعث انہیں ہر روز نت نئے چیلنجز کا سامنا ہوگا۔
Robots ll replace human on many jobs, this ll pose a serious challenge for over populated countries like Pakistan, only driverless cars ll costs hundreds and thousands of jobs, Economic managers challenge is getting bigger and bigger with advent of new technology https://t.co/29eDEyceQL
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 18, 2020