قیوم آباد میں جیولرز شاپ پر ڈکیتی کی واردات، ڈکیت 50 تولے سونا لوٹ کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کریم آباد میں جیولرز شاپ پر ڈکیتی واردات، ڈکیت 50 تولے سونا لوٹ کر فرار
کریم آباد میں جیولرز شاپ پر ڈکیتی واردات، ڈکیت 50 تولے سونا لوٹ کر فرار

کراچی: قیوم آباد میں جیولرز کے دوکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، ملزمان 50 سے 60 تولے سونا لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قیوم آباد کے علاقے گلی نمبر چھ میں قائم محمد احمد جیولرز کی شاپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ وار دات تقریباً ایک سے سوا ایک بجے کے درمیان ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان ایک رکشے اور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان دوکان میں گاہک بن کر داخل ہوئے اور اس کے بعد گن پوائنٹ پر سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔

قیوم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے، علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ پولیس اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : تحقیقاتی اداروں کی دمام جانے والی پرواز کے ٹوائلٹ میں کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Related Posts