کراچی میں چکن شاپ پر ڈکیتی،ڈاکوں نے نقدی کے ساتھ گوشت بھی لوٹ لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرغی کے گوشت کی طلب بڑھ گئی،قیمت میں غیر معمولی اضافہ
مرغی کے گوشت کی طلب بڑھ گئی،قیمت میں غیر معمولی اضافہ

کراچی: کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ملزمان دکاندار سے نقدی چھیننے کے ساتھ ساتھ مرغی کا دس کلو گوشت بھی اسلحے کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے۔

شہر قائد میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہیں اور اب انوکھی وارداتیں بھی ہونے لگیں

ایسی ہی ایک واردات شاہ لطیف ٹائون کے علاقے میں ہوئی جہاں تین ملزمان ایک مرغی کے گوشت کی دکان پر پہنچے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی۔

مزید پڑھیں :کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار ماہ کے دوران گھروں میں ڈکیتیوں کی 181 وارداتیں

انھوں نے دکاندار سے تقریبا80 ہزار روپے چھینے اور اسی دوران ان کی نظر وہاں تیار دس کلو گوشت پر پڑی تو انھوں نے وہ گوشت بھی لوٹ لیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ملزمان کے چہرے انتہائی واضح ہیں جبکہ ان کے تیسرے ساتھی نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔

واردات کے دوران ملزمان نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ دکاندارنے بتایاکہ واقعے سے متعلق پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

Related Posts