کراچی شہر میں ڈینگی مچھروں کے بڑھتے وار ،مزید 2 افراد جان سے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی
کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :انسداد ڈینگی پروگرام ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ،شہر میں ڈینگی مچھروں کے بڑھتے وارسے مزید 2 افراد جان سے گئے۔

کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی نے 101 افراد کو متاثر کیا جس میں آغا خان اسپتال میں زیر علاج نارتھ ناظم آباد کی رہائشی 48 سالہ خاتون اور گلشن معمار کا رہائشی 3 ماہ کا بچہ انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں :سندھ میں بڑھتے ڈینگی کیسز کی ذمہ دار سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ ہے،خرم شیر زمان

انسداد ڈینگی کنٹرول پروگرام رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 112 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

رواں سال سندھ میں ڈینگی سے اب تک 15 ہزار 304 افراد متاثر ہوئے جبکہ سندھ میں ڈینگی بخار میں مبتلا 42 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts