بجلی کی قیمت میں اضافہ، مریم نواز وفاقی حکومت پر بر س پڑیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلح افواج پر حملہ کرکے عمران خان نے جنگ چھیڑ دی ہے،مریم نواز
مسلح افواج پر حملہ کرکے عمران خان نے جنگ چھیڑ دی ہے،مریم نواز

لاہور: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں وفاقی حکومت کی جانب سے اضافہ کئے جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز وفاقی حکومت پر برس پڑیں۔

ن لیگ کی مرکزی رہنماء مریم نواز کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی گئی ہے۔یاد رہے کہ بجلی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے فی یونٹ بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کر دی ہے۔ اس اضافے پر اپوزیشن رہنماؤں نے شدید تنقید کی ہے اور مریم نواز نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کا ملک بھر میں طلبہ یونینز کی بحالی کا مطالبہ

اُن کا کہنا تھا کہ عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کے دسترس سے باہر ہوگئی ہیں۔

Related Posts