مریم نواز کی واپسی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تین ماہ کی طویل غیر حاضری کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔ ان کی واپسی کو پارٹی میں حوصلہ افزاء سمجھا جارہا ہے۔

حال ہی میں خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی ضمنی انتخابات قریب ہیں۔ حال ہی میں مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا تھا۔

تنظیمِ نو کے علاوہ بھی مریم نواز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے نئے بیانیے کو فروغ دیں گی۔ مریم نواز جمعہ کے روز لندن سے روانہ ہونے اور دبئی میں مختصر قیام کے بعد پاکستان واپس پہنچیں۔

لاہور ائیرپورٹ سے مریم نواز کو ریلی کی صورت میں ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ تک لے جایا گیا۔ مریم نواز کی واپسی سے پارٹی کو انتخابی مہم شروع کرنے کی باضابطہ اجازت مل گئی، جبکہ اس سے قبل پارٹی جمود کا شکار تھی۔

چونکہ ن لیگ کے بہت سے سینئر رہنما سرکاری معاملات میں مصروف رہے، اس لیے پارٹی بیانیے کو ابھی تک اہمیت حاصل نہیں ہوسکی۔ پارٹی سے یہ بھی توقع کی جارہی تھی کہ وہ اپنی ماضی کی کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھے گی۔

تاحال مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا، جبکہ مریم نواز 6 اکتوبر کو عدالت سے اپنا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد لندن کیلئے روانہ ہوئی تھیں جو 3 سال تک مریم نواز کے پاس نہیں تھا۔

اپنے والد نواز شریف کے ساتھ رہنے اور سرجری کروانے کیلئے ن لیگی قیادت مریم نواز کی جانب سے پاسپورٹ واپسی کا مطالبہ طویل عرصے سے کر رہی تھی۔ پرویز الٰہی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد بھی مریم نواز کو اہمیت دینے کی وجہ بن گئی۔

وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد میں پنجاب کی اپوزیشن ناکام رہی جس سے یہ تاثر بڑھا کہ ن لیگ کو مریم نواز کی ضرورت ہے جبکہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اور شہباز شریف وزارتِ عظمیٰ سنبھالتے ہوئے پارٹی کو وقت نہیں دے پا رہے۔

صدر ن لیگ شہباز شریف نے بھی مریم نواز کی وطن واپسی کا خیر مقدم کیا۔ مریم نواز کی واپسی کو ن لیگ کی صفوں میں تعریف کی نظروں سے دیکھا جارہا ہے جبکہ ن لیگی قیادت پر امید ہے کہ مریم نواز کی واپسی کے بعد صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

 

Related Posts