پی ٹی آئی کیلئے ہمارے دور میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ درست تھی۔ن لیگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر برائے ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ہمارے دور میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل آسمانی صحیفہ لگتی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وقت کے ساتھ معاملات تیزی سے بدلتے ہیں۔ ہمارے دور میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو درست قرار دیاجاتا تھا۔

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپنے دورِ حکومت میں پی ٹی آئی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی جبکہ ہمارے دور میں یہ رپورٹیں آسمانی صحیفے معلوم ہوتے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدعنوانی کے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا  کہ یہ رپورٹ شفاف نہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے  ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ہمیں تحفظات ہیں۔ 

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رپورٹ میں سب سے زیادہ کرپشن سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں دکھائی گئی جس کے بعد تحریکِ انصاف کا نمبر آیا۔

مزید پڑھیں: بدعنوانی کے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد