چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کوعہدے سے ہٹانا مجرمانہ سازش ہے،احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب سے نقصان کا سائز ملکی وسائل کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، احسن اقبال
سیلاب سے نقصان کا سائز ملکی وسائل کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو مدت ملازمت سے پہلے عہدے سے ہٹانا مجرمانہ سازش ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایچ ای سی آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف عدالت جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ سے اسکالرشپ اور پی ایچ ڈی معاہدے بجٹ نہ دینے سے موخر ہورہے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو وفاقی وزارت کا ذیلی ادارہ بنایا جانا ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) طارق بنوری کو مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے ہٹا دیا تھا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

طارق بنوری کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2018 میں تعینات کیا تھا اور چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا تھی۔

Related Posts