کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے اْن کا تعلق کافی پرانا ہے۔
ایک ویب شو میں شاہد آفریدی نے اپنی گفتگو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماشاء اللہ آصف بھائی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :’’دی ہنڈریڈ ‘‘کے پلیئرز ڈرافٹ کےکرکٹرز کی فہرست جاری ،35پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف غفور ایک محب وطن انسان ہیں۔شاہد آفرید ی نے کہا کہ ایسے لوگ ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف غفور کی لوگوں سے بہت اچھی بات چیت ہوتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت اچھی بات ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے شاہد آفریدی کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اْن کا شکریہ ادا کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ شاہد آفریدی اپنے اظہار خیال میں مہربان رہے ہیں۔
Thank you Lala @SAfridiOfficial
You have been kind in your expression. We all are a team, #TeamPakistan. pic.twitter.com/syvs3smRH2— Asif Ghafoor (@peaceforchange) November 14, 2019