پیسہ کسی کو خوشی نہیں دیتا،اصل خوشی اللہ کی رضا سے حاصل ہوتی ہے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister Imran Khan will visit Sukkur today

مالا کنڈ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسان اشرف المخلوقات ہے، لیکن اگر انسان صرف اپنے لیے جئے تو اس کاکوئی مقصد نہیں، لالچ کے باعث دنیا میں افراتفری کی صورتحال ہے، انسان کو دنیا میں آنے کا مقصد سمجھنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ لے کرکسی انسان نے بڑا کام نہیں کیا۔

یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ ٹاٹا برلا کی طرح یہاں آصف زرداری اور نواز شریف امیر بنیں۔

انہوں نے کہا کہ 30سال ملک کا پیسہ چوری ہوتا رہا او ر ان کو بھی نہیں پتہ کتنا پیسہ چوری ہوا، ادھر تو پیسے کے لیے باپ اور اولاد دونوں جھوٹ بولتے ہیں اور اولاد بھی، ان کو علم نہیں پیسہ خوشی نہیں دیتا، پیسہ کسی کو خوشی نہیں دیتا،اصل خوشی اللہ کوخوش کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان ڈیفالٹ کرنے جارہا تھا، تاہم دوست ممالک نے مدد کی اور ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، اگر پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا تو روپیہ گر جاتا اور مہنگائی میں بدترین اضافہ ہوجاتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا پہلا سال بہت مشکل تھا، اس میں ہم نے سخت فیصلے لئے، کیوں کہ ماضی کی حکومتوں کے لئے گئے قرضوں کی قسطیں دینی تھیں، (ن) لیگ نے ڈھائی سال میں سود کے ساتھ قرضہ 20 ہزار ارب روپے واپس کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈھائی سال میں سود کے ساتھ 35 ہزار ارب کا قرضہ واپس کیا، ہمارا تو وقت اس میں گزر جاتا ہے کہ قرض کا سود دیں، ہمیں قرضوں کی واپسی کے لیے دولت میں اضافہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اکیلے زراعت کے شعبے سے ملک میں ترقی آسکتی ہے، ہم بھاری زرمبادلہ کھانے کے تیل درآمد کرنے پرخرچ کرتے ہیں، دریائے سندھ کے دائیں کنارے زیتون کے درخت لگانے کے لیے بہترین جگہ ہے۔جس سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اب ہم مشکل حالات سے نکل چکے ہیں، ڈالر 160 سے 155 پر آگیا ہے، بڑے سرمایہ کار بنڈل جزیرے پر سرمایہ کاری کے منتظر ہیں، لیکن سندھ حکومت بنڈل جزیرے پرسرمایہ کاری کی اجازت نہیں دے رہی، ہم زراعت میں نئی سوچ لیکرآرہے ہیں۔

صنعتوں کی ترقی سے ملک کی ترقی مشروط ہے، تعمیری انڈسٹری کو تاریخی سہولتیں فراہم کررہے ہیں، لاہورمیں راوی سٹی کے نام سے نیا شہربنارہے ہیں، اس منصوبے سے کئی ہزار ارب کی دولت آئے گی، منصوبے میں نجی سرمایہ کاری ہے، حکومت کوایک پیسا نہیں لگانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے بہت آگے جاناچاہتے ہیں، سوات میں کورونا کے باوجود سیاحت کاشعبہ کامیاب رہا، 50سال کے بعد 2 بڑے ڈیمز بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم بنارہے ہیں، ڈیم سے ڈی آئی خان میں تین لاکھ ایکڑ زمین کاشت کی جائے گی۔ ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

Related Posts