سندھ ہائی کورٹ میں کے ڈی اے افسر رضا قائم خانی کی جعلی ملازمت چیلنج

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ہائی کورٹ میں کے ڈی اے افسر رضا قائم خانی کی جعلی ملازمت چیلنج
سندھ ہائی کورٹ میں کے ڈی اے افسر رضا قائم خانی کی جعلی ملازمت چیلنج

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں کے ڈی اے کے افسر رضا قائم خانی کی مبینہ  جعلی ملازمت کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارۂ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) کے 2 اہم عہدوں پر مشکوک افسر رضا قائم خانی مبینہ طور پر تعینات ہیں جن کی ملازمت کا ریکارڈ کے ایم ی اور کے ڈی اے دونوں کے پاس موجود نہیں۔ کراچی کے شہری عمران شہزاد نے رضا قائم خانی کی جعلی ملازمت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ  نے عمران شہزاد نامی درخواست گزار کی استدعا پر کارروائی کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری بلدیات، ڈی جی کے ڈی اے، سیکریٹری کے ڈی اے، ڈائریکٹر ایڈمن کے ایم سی اور رضا قائم خانی کو نوٹسز جاری کردئیے جبکہ عمران شہزاد سماجی خدمات میں دلچسپی رکھنے والے شہری ہیں جن کا کے ڈی اے سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔ 

رضا قائم خانی کی جعلی ملازمت پر ایم ایم نیوز کی خبر شائع ہونے کے بعد عمران شہزاد سے کے ڈی اے ملازمین نے درخواست کی کہ ایک غیر متعلقہ شخص غیر قانونی طریقے سے کے ڈی اے کے اہم عہدوں پر تعینات ہے جس سے ادارے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور حقدار افسران کی حق تلفی ہو رہی ہے۔

عمران شہزاد نے کے ڈی اے ملازمین کی داد رسی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس پر نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ رضا قائم خانی ڈی جی آصف اکرام کے چہیتے ہیں، ڈی جی کے ڈی اے نے ابھی تک رضا قائم خانی کو اہم عہدوں سے برطرف نہیں کیا۔ ملازمین کا الزام ہے کہ ڈی جی آصف اکرام کو رضا قائم خانی ذاتی فوائد پہنچاتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مضرِصحت دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی، 3 فوڈ پوائنٹس سیل

Related Posts