کراچی: ریکارڈساز پاکستانی ایتھلیٹ راشد نسیم کا قومی ہیروکوہ پیما محمد علی سدپارا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بنایا جانے والا ریکارڈ سال کے بہترین ریکارڈز میں شامل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق راشد نسیم کا قومی ہیروکوہ پیما محمد علی سدپارا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیۓ بنایا جانے والا ریکارڈ سال کے بہترین ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا۔
گزشتہ روز گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں سال کے بہترین ریکارڈز کو شامل کیا گیا اس میں 82 ورلڈ ریکارڈ کے حامل راشد نسیم کا بنایا گیا ریکارڈ بھی شامل ہے۔
بریکنگ: 2022 میں بھی راشد نسیم نمبر ون نن چکو کیٹیگری میں بنائے جانے والا ورلڈ ریکارڈ سال کے بہترین ریکارڈ میں شامل گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ویڈیو جاری pic.twitter.com/iXrQVn8aOk
— MM News TV (@mmnewsdottv) December 24, 2022
واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ ماشل آرٹس کے عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے یہ ریکارڈ پاکستان کے مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنایا تھا۔
راشد نسیم سے پہلے یہ ریکارڈ چائنہ کے کنگفو ماسٹر کے پاس تھا جنھوں نے ایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 14 تاش کے پتوں کو نن چکوکی مدد سے بوتل کو گرائے بغیر نکالا تھا۔
راشد نسیم نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا اور واضح فرق کے ساتھ نن چکو کیٹیگری میں 7واں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ۔