پاکستان کی ساحلی پٹیوں پر پہلی بار بلینکٹ آکٹوپس کی موجودگی کاانکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

blanket octupus
پاکستان کی ساحلی پٹیوں پر پہلی بار بلینکٹ آکٹوپس کی موجودگی کاانکشاف

کراچی:پاکستان کی ساحلی پٹیوں پر پہلی بار بلینکٹ آکٹوپس کی موجودگی کاانکشاف ہوا، ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کا کہنا ہے کہ ساحلی پٹی پر آکٹوپس اس نئی قسم کا دریافت ہونا خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ساحلی پٹیوں پر پہلی بار تین نایاب بلینکٹ آکٹپس پائے گئے، بلینکٹ آکٹپس عموما دنیا کے گرم طرین علاقوں اور گہرے پانی میں پائے جاتے ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف ٹیکنیکل ایڈوائیزر معظم خان کا کہنا ہے سندھ او بلوچستان کے ساحل سے 3 نایاب آکٹوپس پکڑے گیے، بلینکیٹ نسل کے آکٹوپس گھوڑا باری،ارماڑہ اور کیپ مانٹ سے پکڑے۔

گزشتہ ہفتے سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تربیت یافتہ ماہی گیروں نے آکٹوپس کے تین نمونے ریکارڈ کیے، اس آکٹوپس کی جلد بلینکٹ کی طرح ہوتا ہے، جس وجہ سے اسے بلینکٹ آکٹپس کہا جاتا ہے۔

آکٹوپس کی لمبائی 2فٹ سے ایک میٹر ہے۔معظم خان نے مزید کہا پاکستان کی ساحلی پٹی پر آکٹوپس اس نئی قسم کا دریافت ہونا خوش آئند ہے ،تینوں نایاب آکٹوپس سمندر میں چھوڑ دیے گئے ہیں۔

Related Posts